صدر ٹرمپ کا جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی لگانےکا اعلان

Donald Trump

دوسری بار صدر منتخب ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں کہا امریکہ کا سنہری دور شروع ہوگیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق امریکہ 47 ویں صدر کی حیثیث سے حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کی تقریب میں شریک شرکا سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا اب سنہری دور شروع ہوگیا، میرے دور میں امریکہ پہلی ترجیح ہوگا، اب امریکہ ترقی کرے گا، میری اولین ترجیج ایک ایسا ملک قائم کرنا جو مضبوط ہو، امریکی خود مختاری کو دوبارہ حاصل کریں گے، امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا,سابق حکومتیں داخلی مسائل حل نہیں کرسکیں لیکن دنیا بھر میں مہنگی مہمات کرتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی انتظامیہ نے ہمارے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے ’خطرناک مجرموں ‘ کو پناہ اور تحفظ فراہم کیا ہے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے ’ غیر ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے لامحدود فنڈنگ ‘ دی ہے لیکن امریکی سرحدوں کے دفاع کے چیلنج کو نظر انداز کر دیا لیکن میں اور میری انتظامیہ سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نےسی بی پی ون نامی سرحدی ایپ کا استعمال ختم کر دیا،سی بی پی ون نے 10 لاکھ افراد کو قانونی طور پر کام کرنے کی اہلیت کے ساتھ امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ 8 سال مجھے جن مشکلات کا سامنا رہا امریکی تاریخ میں کسی اور کیساتھ ایسا نہیں ہوا، میں امریکا کو پھر سے عظیم بناؤں گا، آج کا دن امریکی شہریوں کی آزادی کا دن ہے، میں اور میری انتظامیہ ملک کی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، سابقہ انتظامیہ کے اقدامات کے باعث اب ہمارے پاس ایک ایسی حکومت ہے جو اندرون ملک ایک معمولی بحران سے بھی نمٹ نہیں سکتی،سیاہ فارم اور لاطینی امریکیوں کا شکریہ، میں نے اُن کے مسائل سنے ہیں۔ آج یعنی 20 جنوری مارٹن لوتھر کنگ ڈے ہے اور اس مناسبت سے میں اُن کے لئے کام کروں گا، میں امریکا کی جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کروں گا، آج تاریخی حکم ناموں پر دستخط کروں گا، ہم لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن اور جرائم پیشہ افراد کو واپس بھجیں گے، منظم جرائم کے گروہوں کو غیرملکی دہشتگرد قرار دیں گے، اُن کے خلاف فوج کو استعمال کریں گے۔

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ اپنی کابینہ کو ہدایت کروں گا کہ ہر صورت میں مہنگائی پر قابو پائے، امریکہ ایک بار پھر دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ملک بنے گا، میں امریکا کے تجارتی نظام کو فوری ٹھیک کرنے میں لگ جاؤں گا، میں تمام حکومتی سنسرشپ ختم کرنے کا فوری حکم دوں گا، امریکی عوام پر ٹیکسوں میں کمی کرونگا، ہم اپنے شہروں میں قانون کی بالادستی لائیں گے، امریکا کہ دشمنوں کو شکست دینگے۔ ہم ایک میرٹ والی سوسائٹی بنائیں گے ، اپنے ملک کو خطرات اور درندازیوں سے بچانا اولین ذمہ داری ہے، خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خیلج امریکا رکھ رہے ہیں، ہم پاناما کینال واپس لیں گے، امریکا میں آزاد اظہار رائے کی مکمل آزادی بحال کروں گا، مریخ پر خلائی مشن اور خلانوردوں کو بھیجیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سورج کی روشنی پوری دنیا پر پڑ رہی ہے اور امریکا کے پاس اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا موقع ہے جو پہلے کبھی نہیں تھا‘،لاس اینجلس آگ سے متعلق کہا کہ آگ نے کچھ امیر ترین اور طاقتور افراد کو متاثر کیا، جن میں سے کچھ اس وقت یہاں بیٹھے ہیں، ان کے پاس اب کوئی گھر نہیں ہے۔ امریکا میں صحت کا ایسا نظام موجود ہے جو آفت کے وقت کام نہیں کرتا لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس پر ‘دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ’ پیسہ خرچ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ایک ایسا تعلیمی نظام ہے جو ’ہمارے بچوں کو خود پر شرمندہ ہونا سکھاتا ہے‘۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ‘یہ سب کچھ آج سے بدل جائے گا اور یہ بہت تیزی سے بدلے گا۔

انہیں یہ مینڈیٹ دیا گیا ہے کہ وہ امریکی عوام کے خلاف برسراقتدار لوگوں کی جانب سے ’خوفناک خیانت ‘ کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے اور عوام کو ان کا ایمان، ان کی دولت، جمہوریت اور ان کی مکمل شخصی آزادی دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج سے امریکا کے زوال کا دور ختم ہو چکا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں تمام سابق صدور اور تقریب میں شریک دیگر اہم شخصیات بشمول اپنی حریف سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق صدر جو بائیڈن کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔

ایک اور آئی پی پی کے ساتھ پاور معاہدہ ختم

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سب سے معمر صدر بن گئے

سنہرے دور کا آج سے آغاز ہو گیا ہے،ٹرمپ کا خطاب

ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب جاری، نائب صدر جے ڈی وینس نے حلف اٹھالیا

Comments are closed.