اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس طلب، ایجنڈہ کیا؟ جان کر ہوں حیران

0
150

اسلامی نظریاتی کونسل نے اجلاس طلب کر لیا،دو روزہ اجلاس 24ستمبر سے شروع ہوگا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس کا ایجنڈا 30نکات پرمشتمل ہوگا ،اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے یورپی پارلیمنٹ کا لکھا گیا خط بھی ایجنڈے میں شامل ہے،پولیوکے خاتمے کے لئے علما کے کردارکا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے،بچوں کی خریدوفروخت،جنسی استحصال،تصاویراورفلموں کامعاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے،

دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کا شرعی حکم کیا ہے؟ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے بتا دیا

بھاگ کرشادی کرنے والی لڑکیوں کوعدالت کی حمایت کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے،مسلمان لڑکیوں کا چینی غیرمذہب لڑکوں کے ساتھ شادیوں کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے،عمررسیدہ خواتین کے ساتھ شادی اورحکومتی وظیفے کا معاملہ اجلاس میں زیربحث آئے گا ،سود کا خاتمہ،ذہنی مریضوں کوپھانسی کی سزا اورجبری تبدیلی مذہب کا معاملہ بھی شامل ہے،نا جائزبچوں سے متعلق وزارت داخلہ کے بل کاجائزہ بھی اسلامی نظریاتی کونسل لے گی ،ملک میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات سے متعلق ایجنڈ ابھی کونسل اجلاس میں شامل ہے.

تین طلاقیں ایک ساتھ دینا ہو گا اب پاکستان میں جرم، قانون سازی کا فیصلہ

Leave a reply