اسلام آباد: عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔
باغی ٹی وی : ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق جمعرات 23 جنوری کو بنوں، اسلام آباد، منڈی بہاؤالدین، شہید بے نظیر آباد میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے، جمعہ 24 جنوری کو چارسدہ، لکی مروت اور اسلام آباد میں عازمین کو تربیت دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق ہفتہ 25 جنوری کو اسلام آباد، لاہور، ٹانک اورعمر کوٹ سندھ میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے، عازمین حج دیئے گئے شیڈول کے مطابق تربیتی کیمپوں میں شرکت کریں۔
ایمریٹس ائیرلائن نے کراچی ائیرپورٹ کارگو ٹرمینل پر جگہ مانگ لی
دوسرے شہروں میں مقیم عازمین نزدیکی مقام پر تربیت حاصل کر سکتے ہیں سمندرپار مقیم عازمین پاکستان پہنچ کر متعلقہ حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گےنئے درخواست گزار بینک رسید دکھا کر تربیتی پروگرامز میں شرکت کر سکیں گے85 ہزار 560 عازمین کو تحصیل کی سطح پر حج کی تربیت دی جائے گی۔
بگ میک اور ڈائیٹ کوک کے عادی ٹرمپ 78 سال کی عمر میں کیسے لڑ رہے ہیں؟
واضح رہے کہ حج عازمین کے لیے وزرات مذہبی امور نے نئی پالیسی تیار کرلی، حج کے لیے سرکاری ناظمین پاکستان سے ہی مقرر کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق 150عازمین حج پر ایک ناظم مقرر کیاجائےگا جبکہ مجموعی طور پر 600 نا ظمین مقرر ہوں گے، ناظمین سعودی عرب میں رہائش اور مناسک حج میں رہنمائی کریں گے-
حج عازمین کے لیے وزرات مذہبی امور نے نئی پالیسی تیار کرلی
عازمین اپنے گروپ ناظم کی قیادت میں ایئرپورٹ پر جمع ہوں گے، ناظم پاکستان سے روانگی اور واپسی تک پورے گروپ کا نگراں ہوگا، جو عازمین کے ہمراہ پاکستان سے جائے گا اور واپسی تک ساتھ رہے گا،ذرائع وزارت مذہبی امور فلائٹ شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی عازمین کو ناظم کی اطلاع دی جائے گی۔