لاہور: آل راؤنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔

باغی ٹی وی : پی سی بی ذرائع کے مطابق خوشدل شاہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے ، خوشدل شاہ کو صائم ایوب کی جگہ اسکواڈ میں جگہ ملے گی شان مسعود کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات کم ہیں، اسکواڈ کے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیئے گئے ، چیئرمین پی سی بی کی اجازت کے بعد اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

فخرزمان، محمد رضوان، بابر اعظم ، سلمان آغا، کامران غلام، ابرار احمد، سفیان مقیم ،شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، طیب طاہر، محمد حسنین اورعباس آفریدی کو بھی شامل کئے جانے کے امکانات ہیں۔

کپل شرما ، ریمو ڈی سوزا سمیت 4 معروف فنکاروں کو قتل کی دھمکی

واضح رہے کہ خوشدل شاہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں بھرپور آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انہوں نے 3 ناقابل شکست 73 ، 59، 46 اور 27 رنز کی اننگز کھیلیں جب کہ 8 میچز میں 11 وکٹیں بھی لے چکے ہیں، خوشدل شاہ نے قومی ٹیم کی طرف سے 10 ون ڈے انٹرنیشنل میں 199 رنز بنائے اور 2 وکٹیں لی ہیں جب کہ انہوں نے آخری ون ڈے میچ اگست 2022 میں نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا تھا۔

پشاور ،بھکاریوں کیخلاف آپریشن، 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی، 120بھکاری گرفتار

Shares: