کشمور،باغی ٹی وی (مختیار احمد اعوان)سیپکو کا بجلی چوروں کے خلاف بڑا ایکشن، 15 افراد پر مقدمات درج
کندھ کوٹ میں وفاقی حکومت کی ہدایات پر واپڈا سیپکو کا بجلی چوروں اور بقایہ بل ادا نہ کرنے والوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 50 سے زائد غیر قانونی کنڈا کنکشن کاٹ دیے گئے اور 15 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
کندھ کوٹ سب ڈویژن انجنئیر ایس ڈی او خالد باجکانی، ایل ایس اصغر علی بجارانی، اور ایل ایس شرف الدین باجکانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مرزا پور محلہ، گلشیر محلہ، اور دیگر علاقوں میں کارروائی کی۔ 10 سے زائد ٹرانسفارمرز پر چیکنگ کے دوران غیر قانونی کنکشن ختم کیے گئے اور ریکوری کی کوشش کی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد باجکانی اور اصغر علی بجارانی نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہروں کی طرح کشمور ایٹ کندھ کوٹ میں بھی بقایہ بل کی وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم حکومت کے احکامات کے تحت سختی سے جاری رہے گی۔
آپریشن میں سیپکو کے ملازمین، بشمول شعبان علی باجکانی، محمد علی باجکانی، مبارک علی باجکانی، اور سعید باجکانی نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے مختلف ٹرانسفارمرز سے غیر قانونی کنڈے ختم کیے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے قانونی استعمال کو یقینی بنائیں اور بل کی بروقت ادائیگی کریں۔