واشنگٹن: سابق ٹی وی میزبان اور تجزیہ کار پیٹ ہیگسیتھ نے امریکا کے نئے ڈیفینس سیکرٹری (وزیر دفاع) کا عہدہ سنبھال لیا ہے، پیٹ ہیگسیتھ امریکی ٹی وی کے جارحانہ میزبان سمجھے جاتے تھے۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کی جانب سے توثیق کیے جانے کے بعد پیٹ ہیگسیتھ(Pete Hegseth) نے امریکہ کے وزیر دفاع کا حلف اٹھا لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں پیٹ ہیگسیتھ کو مختلف الزامات پر سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑا اور 3 ری پبلکن سینیٹرزنے بھی وزیر دفاع کی مخالفت کی جس کے بعد ان کے حق اور مخالفت میں 50، 50 ووٹ پڑنے سے مقابلہ برابر ہوگیا تھا مگر بعد ازاں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے فیصلہ کن ووٹ ڈال کر ہیگسیتھ کی توثیق کی۔
پاکستان کو اپنے موجودہ وسا ئل پر توجہ دینی چاہئے، نائب صدر عالمی بینک
حلف برداری کے وزیر دفاع بعد پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے پیغام میں کہاکہ میں امریکا کو اولیت دوں گا 44 برس کے پیٹ ہیگسیتھ اس سے قبل امریکی ٹی وی کے جارحانہ میزبان اور تجزیہ کار بھی رہ چکے ہیں-
دوسری جانب امریکی سینٹ نے کرسٹی نوم کو وزیر ہوم لینڈ سکیورٹی مقرر کر دیا،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تقرری کے لئے ووٹنگ ہوئی، اکثریت نے حق میں ووٹ دیا۔