حکومت سندھ کی ترجمان اور ایم پی اے سعدیہ جاوید نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف کی جانے والی ہرزہ سرائی پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق سعدیہ جاوید نے کہا کہ کسی خوشامدی سے رٹا لگائی بات کہلوانے سے زمین حقائق تبدیل نہیں کیے جاسکتے اور اس بات کو ایک چاپلوس کی بات قرار دیا، جو تاجر کمیونٹی کے بیانیے کے طور پر پیش کی جا رہی ہے۔ ایک باشعور و باوقار تاجر کمیونٹی کا بیانیہ قرار دینا بد دیانتی ہے اور کوئی سنجیدہ سیاستدان یا ذمہ دار وزیر اپنے سامنے ایسی فضول بات کو برداشت نہیں کرتا۔سعدیہ جاوید نے الزام عائد کیا کہ تاجروں کا ایک مخصوص ٹولا سندھ کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہا ہے اور مختلف فورمز پر بزنس کے علاوہ ہر موضوع پر بات کرتا ہے۔

سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں جمہوریت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت شطرنج نہیں ہے جہاں کسی بھی مہرے کو ایک جگہ سے اٹھا کے دوسری جگہ رکھ دیا جائے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سندھ میں عوام کے منتخب نمائندے ہی عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

سندھ حکومت کا تین روزہ یوتھ کانفرنس کروانے کا اعلان

اساتذہ کا احتجاج، سندھ میں 2 روز تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان

سال 2025، قومی شناختی کارڈ اور بی-فارم کی قیمت برقرار

برطانیہ میں برطرف ملازم نے سسٹمز بند کردیے، نمائشیں معطل

Shares: