ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ضلع ننکانہ صاحب میں غریب اور مستحق عوام کے لیے فری آئی کیمپوں کا اعلان کیا ہے۔ جنرل سیکرٹری ثاقب مجید نے بتایا کہ یہ اقدام عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے مشن کا حصہ ہے۔

کیمپوں میں ماہر ڈاکٹروں کی خدمات دستیاب ہوں گی، جو آنکھوں کی بیماریوں کا علاج کریں گے۔ ضرورت پڑنے پر مفت آپریشنز کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، مریضوں کو مفت عینکیں اور معیاری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ علاج کے اخراجات کسی کے لیے رکاوٹ نہ بنیں۔

یہ فری آئی کیمپ 10 فروری سے 16 فروری تک مختلف علاقوں میں لگائے جائیں گے جن میں
10 فروری: سانگلہ ہل
11 فروری: شاہکوٹ
12 فروری: دیہی ننکانہ صاحب اور شاہکوٹ
13 فروری: واربرٹن
14 فروری: بچیکی
15 فروری: موڑکھنڈا
16 فروری: منڈی فیض آباد

جنرل سیکرٹری ثاقب مجید نے بتایا کہ یہ کیمپ بالخصوص ان افراد کے لیے ہیں جو مالی مشکلات کی وجہ سے علاج نہیں کروا سکتے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ان کیمپوں سے فائدہ اٹھائیں۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ فری آئی کیمپ اسی مشن کا تسلسل ہیں، اور مستقبل میں مزید منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

Shares: