مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک، بل گیٹس نے طلاق کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بل گیٹس نے ایک بیان میں کہا کہ طلاق ایک ایسا فیصلہ تھا جس کا پچھتاوا ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ طلاق نہ صرف ان کے لیے بلکہ میلنڈا کے لیے بھی ایک بہت تکلیف دہ اور مشکل تجربہ تھا۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ امید کرتے تھے کہ ان کی شادی اتنی ہی کامیاب ہوگی جتنی کامیاب ان کے والدین کی 45 سالہ شادی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ میلنڈا سے ملے تو وہ پہلے ہی کامیاب تھے، لیکن وہ اس وقت مزید کامیاب ہوئے جب دونوں نے ایک ساتھ زندگی گزارنا شروع کی۔
بل گیٹس نے مزید کہا کہ طلاق ایک ایسا تجربہ تھا جس سے وہ ہمیشہ کے لیے متاثر ہوئے ہیں، اور یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہے۔
واضح رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا کی 27 سالہ شادی 2021 میں ختم ہوئی تھی۔ میلنڈا نے پہلے بھی اپنی طلاق کو "مشکل” اور "تکلیف دہ” قرار دیا تھا، اور اس معاملے پر کھل کر بات کی تھی۔بل گیٹس کی اس اعتراف سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ طلاق ایک پیچیدہ اور جذباتی تجربہ ہوسکتا ہے، چاہے ایک شخص کتنا بھی کامیاب کیوں نہ ہو۔
کل کے مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے، عمر ایوب
سیف علی خان کے علاج کیلئے25 لاکھ ، میڈیکل کلیم کی منظوری پر سوالات اٹھ گئے