اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو ملک بھر میں آج ہی ٹیکس ریٹ فوری طور پر پندرہ فیصد کم کردوں لیکن کیا کروں اس وقت آئی ایم ایف کی مجبوری ہے۔
باغی ٹی وی : اسلام آباد سینٹورس میں عالمی معیار کے ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی آئے گی جس سے اگلے چند ماہ میں پاکستان کی ترقی، ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگاصنعتیں مسابقت کی دوڑ میں واپس آجائیں گی میرا بس چلے تو ملک بھر میں آج ٹیکس ریٹ فوری طور پر پندرہ فیصد کم کردوں لیکن اس وقت آئی ایم ایف کی مجبوری ہے مگر مجھے یقین ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ثابت ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح پانچ فیصد جب کہ پالیسی ریٹ تیرہ فیصد پر آگیا ہے، معاشی شرح نمو میں اضافے کا سفر شروع ہونے والا ہے کاروبار میں آسانی لانے کے لیے چند روز میں پالیسی کا اعلان کیا جائے گا کاروبار دوست پالیسیاں بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔
پی ٹی آئی نے بین الاقوامی رابطہ کاری کیلئےکمیٹی تشکیل د یدی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اخراجات کم کر رہے ہیں، پی ڈبلیو ڈی کرپشن کا منبع تھا جسے بند کر دیا ہے، قومی ایئر لائن کو شفاف نیلامی کے عمل سے نجی شعبےکو دیں گے، پاکستان کے نجی شعبےکے پاس یہ استعداد ہےکہ وہ قومی ائیر لائن کو خریدیں یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو دور کررہی ہے، ملکی برامدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کو جلد اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے۔
پی ٹی آئی نے بین الاقوامی رابطہ کاری کیلئےکمیٹی تشکیل د یدی