پیکا ایکٹ قومی اسمبلی کے بعد سینٹ میں بھی پاس ہو گیا
فیک نیوز پر 3 سال سزا اور 20 لاکھ تک کا جرمانہ عائد ہو گا، ڈیجیٹل میڈیا پر پابندیاں سخت، حکومت نے زبان بندی کیلئے قانونی شکنجہ انتہائی سخت کردیا،سینیٹ سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا گیا،پیکا ایکٹ کیخلاف اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا،سینیٹ نے الیکڑانک کرائمز کی روک تھام سے متعلق امتناع الیکڑانک کرائمز ترمیمی بل 2025 ( پیکا) کی منظوری دے دی،بل وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ایوان میں پیش کیا
قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ پہلے ہی منظور ہو چکا ہے ،سینیٹ میں پیکا ایکٹ کی منظوری پر صحافیوں نے ایوان سے واک آؤٹ کیا،سینیٹ اجلاس میں جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پیکا ایکٹ پر میری ترامیم تھیں جنہیں نہ کمیٹی نے منظور کیا گیا اور نہ ہی مسترد کیا گیا، یہ قائمہ کمیٹی کی نامکمل رپورٹ ہے۔کسی کو مقدس گائے قرار نہ دیا جائے،کسی عدالت میں نہ جانے کی شق تبدیل کیاجائے
پیکا ایکٹ بل پیش کرنے کے بعد صحافیوں کا واک آؤٹ۔ پریس گیلری میں شیری رحمان آگئی۔ شیری رحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس قانون میں مزید ترامیم لائی جائیں۔۔ میری نظر میں یہ شہریوں کے حقوق ہیں
ن لیگی رہنما افنان اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر لانے پر اعتراض اٹھا دیا۔سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ایک سزا یافتہ شخص کی تصویر باربارایوان میں لائی جارہی ہے اس پر رولنگ دیدیں کہ یہ جائز ہے یا نہیں،







