اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے 6 ماہ میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال کروا دیئے۔

باغی ٹی وی: پی آئی اے کے 7 روٹس پر طیاروں کی کمی کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا تھا، جبکہ اسلام آباد سے پیرس کے ایک روٹ پر ایاسا کی جانب سے پابندی عائد تھی تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کے اقدامات کے باعث 8 بین الاقوامی روٹس کو بحال کروا دیا گیا۔

قومی ایئرلائن کے اسلام آباد سے پیرس کے لیے روٹ کو 4 سال 5 ماہ بعد بحال کیا گیا، اور اسلام آباد سے پیرس کے لیے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کو آپریٹ کیا جا رہا ہےبلوچستان کے ضلع تربت سے شارجہ کے لیے فلائٹ آپریشن کو 4 ماہ بعد بحال کیا گیا اور تربت سے شارجہ پروازوں کے لیے طیارے کو آپریٹ کیا جا رہا ہے۔

شادی کیلئے کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون کو پاکستانی نوجوان کا دھوکا

تربت سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر العین کے روٹ کو بھی 5 ماہ بعد بحال کروا دیا گیا۔ تربت سے العین کے دوطرفہ پروازوں کے لیے اے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جا رہا ہے،گوادر سے مسقط کا روٹ بھی 13 مہینوں بعد بحال کر دیا گیااس روٹ پر بھی اے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جا رہا ہے۔

ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

کوئٹہ سے جدہ کے روٹ کو 3 سال 4 مہینوں بعد بحال کیا گیا اور کوئٹہ سے جدہ کے دوطرفہ پروازوں کے لیے سی ٹی آر طیارے کو آپر یٹ کیا جا رہا ہے فیصل آباد سے جدہ کا روٹ بھی 3 سال 4 ماہ بعد بحال کر دیا گیا،فیصل آباد سے مدینہ کے لیے روٹ کو بھی 3 سال 4 مہینوں بعد بحال کروا دیا گیا جبکہ لاہور سے کویت کے روٹ پر پروازیں 7 ماہ بعد بحال ہو گئیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ججز کل حلف اٹھائیں گے

Shares: