اوکاڑہ: سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور کا دورہ

اوکاڑہ(باغی ٹی وی، ملک ظفر)سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور کا دورہ

اوکاڑہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی، مفت ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا۔

ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے اور مریضوں کی تشخیص و علاج کے لیے بہترین طبی خدمات کو یقینی بنایا جائے۔ سی ای او نے مزید کہا کہ مریضوں کی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے اور اس عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے۔

Comments are closed.