پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جنید اکبر کا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

جنید اکبر نے اپنے استعفے میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 24 جنوری کو انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے چیئرمین کے عہدے سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

جنید اکبر کا یہ اقدام سیاسی حلقوں میں زیر بحث آیا ہے، جہاں ان کے استعفے کو ان کی نئی ذمہ داریوں کے تحت ایک ضروری قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل جنید اکبر قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ کے دوران اہم فیصلوں اور پالیسیوں میں حصہ لیتے رہے ہیں، اور ان کے استعفے کے بعد کمیٹی کی چیئرمین شپ کا نیا امیدوار منتخب کیا جائے گا۔جیند اکبر کو پی اے سی کا چیئرمین ن لیگ کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا ، متفقہ طور پر وہ پی اے سی کے چیئرمین بنے ہیں،

Shares: