آئی جی خیبر پختون خوا اختر حیات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
خیبر پختونخوا کے پولیس چیف، آئی جی اختر حیات کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد وزارت داخلہ نے ان کے عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، اختر حیات کی جگہ پر ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔ احمد اسحاق جہانگیر کو اس فیصلے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی (آفیسر آف اسپیشل ڈیوٹی) کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نئے ڈی جی ایف آئی اے کی تعیناتی کے لیے پولیس سروس کے کسی منجھے ہوئے افسر کو منتخب کیا جائے۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے افسران کی شارٹ لسٹنگ شروع کر دی ہے، تاکہ اعلیٰ معیار کے افسر کو تعینات کیا جا سکے۔یہ اہم تبدیلیاں حکومت کی طرف سے انتظامیہ کے اندر بہتری اور کارکردگی میں بہتری لانے کی ایک کوشش سمجھی جا رہی ہیں۔
توشہ خانہ کے چور این آر او کے لیے چور دروازوں کی تلاش میں ہیں،عظمیٰ بخاری
وزیراعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سدباب کیلئے اقدامات کا اعلان








