پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا۔ اس دورے میں انہوں نے مین پویلین، میڈیا باکسز، وی آئی پی باکسز اور سٹیڈیم کے دیگر حصوں کی اپ گریڈیشن پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے سٹیڈیم میں ہونے والے فنشنگ ورک کو دیکھتے ہوئے کہا کہ "مین پویلین اور میڈیا باکسز کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوچکا ہے اور کرسیوں کی تنصیب آخری مراحل میں ہے، جسے چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام کام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد کے لیے مکمل کیے جا رہے ہیں اور اس ایونٹ کو یادگار بنایا جائے گا۔محسن نقوی نے اس موقع پر ٹیموں کے لیے مجوزہ سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "پاکستان میں طویل عرصے بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو رہا ہے اور میگا ایونٹ کے شاندار انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔”

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ابتدائی تین میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ان میچز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
24 فروری: بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ
25 فروری: آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ سے مقابلہ
27 فروری: پاکستان کا بنگلہ دیش سے مقابلہ
شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری

محسن نقوی نے شائقین کرکٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "ہمیں امید ہے کہ شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ہم اس ایونٹ کے ذریعے کرکٹ کے مزید پرستار پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔”چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے نہ صرف پاکستان میں کرکٹ کے مزید فروغ کی توقع کی جا رہی ہے بلکہ یہ ایونٹ ملکی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

نامناسب ویڈیوز بنانے پر والد نے بیٹی کی جان لے لی

توشہ خانہ کے چور این آر او کے لیے چور دروازوں کی تلاش میں ہیں،عظمیٰ بخاری

Shares: