صدر مملکت آصف زرداری نے پیکا ترمیمی بل پر فوری دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے،مولانا فضل الرحمان کے توسط سے پی آر اے کا صدر مملکت سے بلواسطہ رابطہ ہوا ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوری طور پر بل پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ،صدر مملکت نے یقین دہانی کروائی کہ پہلے مرحلے میں وزیر داخلہ اور پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی ملاقات کرائی جائے گی، صدر مملکت آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کروائی کہ صحافیوں کے جائز مطالبات ضرور سنے جائیں گے،

اس ضمن میں ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے پی آر اے کے مطالبے پر صدر مملکت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمن کی درخواست پر پی آر اے پاکستان کی تجاویز آنے تک بل کچھ وقت کے لیے روک لیا،صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی آر اے پاکستان کی پیکا ترمیمی بل پر فوری دستخط نہ کرنے کی درخواست مان لی

پی آر اے پاکستان کے نمائندہ وفد نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے خصوصی ملاقات کی ،ملاقات میں پی آر اے نے پیکا معاملے پر جے یو آئی کی مخالفت پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ کیساتھ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی ، جے یو آئی کے سربراہ نے صدر زرداری کو بل پر فوری دستخط نہ کرتے ہوئے بعض شقوں پر اعتراض اور احتجاج بارے آگاہ کیا،صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمن کی درخواست پر پی آر اے پاکستان کی تجاویز آنے تک بل کچھ وقت کے لیے روک لیا،صدر مملکت نے واضح کیا کہ ترمیمی بل کے معاملے پر وزیر داخلہ کے ساتھ پی آر اے پاکستان کی مشاورت بھی کرائی جائے گی ،آزادی اظہار رائے کیلئے پی آر اے اپنا کردار جاری رکھے گی، کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،

پیکا ایکٹ کی منظوری آزادی صحافت پر کاری ضرب ہے،تابش قیوم

پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف لاہورپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ڈیجیٹل نیشن بل اور پیکا ایکٹ ترمیمی بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو ارسال

Shares: