کراچی کے علاقے گارڈن میں ایک امریکی خاتون نے 19 سالہ نوجوان ندال احمد میمن کی محبت میں کراچی آ کر ایک انوکھا منظر پیش کیا۔ خاتون نے جب لڑکے کے گھر پہنچنے کی کوشش کی، تو اس کے اہلخانہ گھر بند کرکے کہیں چلے گئے۔ تاہم، امریکی خاتون نے وہاں ہی دھرنا دے دیا اور واپس جانے سے انکار کر دیا۔
امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ جب تک نوجوان سے شادی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا، وہ واپس نہیں جائیں گی۔ خاتون عمارت کی پارکنگ میں بیٹھ گئی، جس پر عمارت کی انتظامیہ نے فلیٹ کے دروازے بند کر دیے۔ اس دوران ایک صحافی نے خاتون سے سوال کیا کہ آپ کس نوجوان سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟ تو اس نے جواب دیا کہ "3 ہزار ڈالر دیں، پھر بتاؤں گی۔”نجی ٹی وی سے گفتگو میں امریکی خاتون نے حکومت پاکستان سے درخواست کی کہ اسے پاکستانی شہریت دی جائے اور ہر ہفتے 3 ہزار امریکی ڈالر فراہم کیے جائیں۔ اس کے بعد، ایس ڈی پی او کلفٹن فائزہ سوڈھر نے خاتون سے ملاقات کی اور اسے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کو سکیورٹی کی ضرورت ہے اور بظاہر اس کی ذہنی حالت بھی ٹھیک نہیں۔
بعد ازاں، خاتون کے اصرار پر اسے دوبارہ گارڈن کے علاقے میں پہنچا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ وہ جب چاہے اپنے وطن واپس جا سکتی ہے اور وہ فلاحی اداروں کی مدد لینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق، خاتون سے پیار ،محبت کے دعوے کے کر کے کراچی بلانے والے نوجوان ندال احمد کو 4 روز قبل حساس اداروں نے حراست میں لے لیا تھا، اور اس کے گھر والے بھی گھر خالی کر کے جا چکے ہیں۔ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ خاتون ائیرپورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی تھی۔ائیرپورٹ حکام نے بتایا کہ امریکی قونصلیٹ نے خاتون کو واپس اپنے ملک بھیجنے کی کوشش کی، لیکن خاتون نے انکار کر دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے قونصلیٹ کی ٹیم سے مدد لینے سے بھی انکار کیا اور کسی کی مدد نہیں چاہی۔خاتون نے امریکی حکام کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد، خلیجی ائیرلائن کی پرواز میں سوار ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ اس نے نہ صرف امیگریشن کرانے سے انکار کیا بلکہ ڈیپارچر لاؤنج میں بھی بیٹھے رہنے کا فیصلہ کیا۔
یہ انوکھا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی نوجوان ندال میمن سے محبت کرتی ہے، اور ان دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر کئی مہینوں سے رابطہ جاری تھا۔ خاتون 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی اور اس کا مقصد اپنے محبوب سے شادی کرنا تھا، لیکن نوجوان کے گھر والوں نے اس سے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔امریکی خاتون کی واپسی کا ٹکٹ ختم ہو چکا تھا، اور اس کے وزٹ ویزے کی مدت بھی ختم ہو گئی تھی، جس کے بعد اے ایس ایف نے خاتون کو ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ اس دوران ایک این جی او نے خاتون کی مدد کرتے ہوئے اس کے امریکا واپسی کا ٹکٹ اور مالی امداد فراہم کی تھی۔ خاتون کو سردی اور فلو کے باعث ائیرپورٹ کے ایمرجنسی کلینک میں بھی داخل کیا گیا۔
اب تک کی صورتحال یہ ہے کہ خاتون نے نہ صرف اپنے وطن واپس جانے سے انکار کیا ہے بلکہ وہ مختلف طریقوں سے اس بات پر بضد ہیں کہ وہ اپنے محبوب کے ساتھ رہیں اور محبوب خاتون کو چھوڑ کر فرار ہو چکے،
واشنگٹن،طیارہ حادثے سے قبل ایئر ٹریفک کنٹرولر کی گفتگو سامنے آگئی
واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان خوفناک تصادم