سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ چوہدری امتیاز احمد بریار کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے نومنتخب صدر عرفان اللہ وڑائچ اور سیکرٹری چوہدری افضل اسلم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔

وفد میں شیخ عتیق الرحمن، محسن اکرام بھٹی ایڈووکیٹ، حارث بگو ایڈووکیٹ، سعید احمد خان ایڈووکیٹ، جنید اکرام ایڈووکیٹ اور حسن افتخار باجوہ شامل تھے۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداران کو مولانا سید ابوالاعلی مودودی کا ترجمہ قرآن مجید بطور تحفہ پیش کیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی سیالکوٹ نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی، جسے نومنتخب عہدیداران نے سراہا۔

Shares: