ممبئی: سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے 5 ماہ سے بھی کم عرصے میں 33 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔

باغی ٹی وی : سدھو نے انسٹاگرام پر اپنی 2 تصاویر شیئر کیں، ایک 5 مہینے قبل لی گئی تھی اور دوسری حال ہی میں لی گئی، دونوں تصاویر میں سدھو کے وزن میں نمایاں طور پر کمی محسوس کی جاسکتی ہے نارنجی رنگ کی جیکٹ اور پگڑی والی تصویر وزن کم کرنے سے پہلے لی گئی تھی جب کہ آسمانی رنگت کی پگڑی والی تصویر حالیہ ہے۔

سدھو نے کیپشن میں لکھا ‘اگست سے لے کر اب تک 5 ماہ کے کم عرصے میں میں نے 33 کلو وزن گھٹایا، یہ سب کچھ قوت ارادیت، عزم، مستقل مزاجی اور لمبی واک کی وجہ سے ہوا’، ‘ناممکن کچھ بھی نہیں ہے دوستوں’۔

سوشل میڈیا پرنوجوت سنگھ سدھو کی تصویر کافی وائرل ہو رہی ہے، مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے-

امریکی سرمایہ کاروں کا دورہ نجی،دفترخارجہ کے ذریعے نہیں ہوا،ترجمان دفتر خارجہ

قبل ازیں گزشتہ سال نومبر میں اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں سدھو نے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ نے انتہائی نوعیت کے کینسر کو محض خوراک اور پرہیز کے ذریعے شکست دی، نوجوت کور کے بچنے کا امکان 5 فیصد رہ گیا تھابیٹی نے تحقیق کے ذریعے ڈائٹ پلان ترتیب دیا اور صرف 40 دن میں کینسر کو شکست دی۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ نوجوت کور نے سبزیاں، پھلوں کا رس، خشک میوہ جات، کچی ہلدی، گُڑ، دارچینی، آملے وغیرہ کے ذریعے اپنی حالت بہتر بنائی خوراک میں کھوپرے، زیتون اور بادام کا تیل بھی شامل کیا گیا۔

شمالی وزیرستان،6 خوارج جہنم واصل، میجر سمیت2 جوان شہید

نوجوت سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ اہلیہ کو شام 6 بجے کھانا دینے کے بعد کوئی غذا نہیں دیتے تھے اور دوسرے دن کا آغاز میں ہی اہلیہ کو نیم گرم پانی میں لیموں، کچی ہلدی اور سیب کا سرکہ ملا دیا جاتا تھا پھر کچھ دیر بعد انہیں نیم کے پتے اور تلسی کا استعمال کروایا جاتا تھاان کی اہلیہ نے چائے پینا چھوڑدی تھی، ان کو چائے کے بجائے دار چینی، کالی مرچ ، لونگ، چھوٹی الائچی میں ہلکا سا گڑ ملا کر قہوہ بنا کردیا جاتا تھا،انہوں نے ڈائٹ پلان بتاتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ کو کچھ میوہ جات، بلیو بیریر، انار، سبزیوں کے جوس میں چقندر، گاجر اور آملے کے جوس بھی دیئے جاتے رہے، رات کے وقت بادام کے آٹے کی روٹی، سبزی اور سلاد دیا جاتا تھا۔

ٹھٹھہ: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اگر مذکورہ ڈائٹ جگر کی چربی سمیت دوسری بیماریوں میں مبتلا افراد پر آزمائی جائے تو وہ بھی صحت یاب ہوجائیں گےان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی مذکورہ ڈائٹ پر عمل کیا اور ان کا بھی 25 کلو وزن کم ہوا، ان کے جگر کی چربی ختم ہوئی اور وہ جوان ہوگئے۔

Shares: