بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج کے بگ باس 13 کی فائنلسٹ ماہرہ شرما کو ڈیٹ کرنے کی خبریں بھارتی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں-

باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زنئی بھوسلے اور کرکٹر محمد سراج کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس پر مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ سراج آشا بھوسلے کی پوتی کو ڈیٹ کررہے ہیں جس کے بعد ناصرف سراج بلکہ زنئی کی جانب سے بھی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ان خبروں کی تردید کی گئی اور کرکٹر کو اپنا بھائی قرار دیا گیا، جس کے بعد سراج اور زنئی کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں دم توڑ گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سراج ایک بار پھر خبروں کی زینت بن چکے ہیں لیکن اس بار ان کا نام ماہرہ شرما سے جوڑا جارہا ہے جو نہ صرف ایک اداکارہ ہیں بلکہ بگ باس کے سپر ہٹ سیزن 13 کی فائنلسٹ رہ چکی ہیں۔

شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے پھول نہیں،لگائی گئی سگریٹ نوشی پر پابندی

ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ محمد سراج اداکارہ ماہرہ شرما کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہیں، ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ڈیٹنگ کررہے ہیں اور ایک دوسرے کو بہتر طور پر جاننے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم اب تک نہ ہی محمد سراج اور نہ ہی ماہرہ شرما کی جانب سے اپنے تعلق کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے، دونوں کے درمیان دوستی کی خبریں نومبر 2024 میں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

ان خبروں کے سامنے آنے سے قبل ماہرہ شرما ساتھی اداکار پارس چھابڑا کے ساتھ تعلقات میں تھیں دونوں کی ملاقات بگ باس 13 کے گھر میں ہوئی تھی، تاہم دونوں کی دوستی 2023 میں اختتام کو پہنچ گئی تھی جب ماہرہ شرما نے پارس کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا تھا، بعدازاں پارس نے تصدیق کی تھی کہ ان میں بریک اپ ہوگیا ہے۔

سدھو نے 5 ماہ سے بھی کم عرصے میں 33 کلو وزن کیسےکم کیا؟

واضح رہے کہ ماہرہ شرما بھارت کی ایک مشہور فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، وہ کئی ٹی وی اور فلمی پروجیکٹس میں نظر آ چکی ہیں، جن میں "ناگن 3″، "رادوا ریٹرنز” اور ٹی وی ریئلٹی شو "بگ باس 13” شامل ہیں۔

جبکہ محمد سراج بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ہیں، وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرتے ہیں اور حیدرآباد کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں۔

شوبز میں آنے پر مجھے سب سے پہلا برا اپنی بیٹی کی پیدائش پر لگا،امبرخان

Shares: