کراچی: پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوری ہو گئی-

باغی ٹی وی : اداکار نے ایکس پر بتایا کہ کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، یہ انتہائی پریشان کن ہے، مجھے امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے، میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور یہ ہی ضروری ہے،’یہ (ذہنی سکون) کا اصل نقصان ہوا ہے، برائے مہربانی تمام افراد چوکنا رہیں’۔

البتہ فخر عالم کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ لوٹ مار کی واردات کے دوران وہ گھر میں موجود تھے یا نہیں یا چوروں نے کیا سامان چرایا،مداحوں کی جانب سے اداکار کے گھر ہوئی چوری کے واقعہ کی مذمت کی جارہی ہے۔

showbiz

چیئرمین پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کا فیصلہ چیلنج کر دیا

حماس نے مزید ایک اور اسرائیلی خاتون فوجی کو رہا کردیا

بھارتی کرکٹر محمد سراج اور اداکارہ ماہرہ شرما کی دوستی کے چرچے

Shares: