تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے واقعے پر شہری نے سخت ردعمل دیتے ہوئے منتخب نمائندوں، وڈیروں اور ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کو ویڈیو لنک پر وارننگ دے دی۔
سیاسی و سماجی رہنما حاجی شیر خان کھوسو نے ایم این اے شبیر بجارانی، ایم پی اے سردار محبوب علی بجارانی، سردار سلیم جان مزاری اور سردار عابد خان سندرانی سمیت دیگر شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تنگوانی شہر میں ڈاکوؤں کی جانب سے شوروم پر اندھا دھند فائرنگ ناقابل برداشت ہے۔
حاجی شیر خان کھوسو نے خبردار کیا کہ اگر ڈاکوؤں کو نہ روکا گیا تو قبائلی تنازع شدت اختیار کر سکتا ہے اور ہم بھی سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی ان ڈاکوؤں کی شکایت کر چکے ہیں، مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
شہریوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری امن و امان کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔