کراچی: امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس، جو پیار کی تلاش میں کراچی آئی تھیں، نے واپس جانے کے حوالے سے اپنی شرطیں پیش کر دی ہیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جائیں گی اور اس کے لیے حکومت پاکستان سے مالی امداد کی درخواست کی ہے۔کراچی میں سماجی کارکن رمضان چھیپا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اونیجا اینڈریو رابنس نے کہا، "میں اپنے شوہر کو تلاش کر رہی ہوں اور جب تک وہ مل نہیں جاتے، میں کراچی میں رہوں گی۔” اس موقع پر انہوں نے حکومت پاکستان سے درخواست کی کہ انہیں 1 لاکھ روپے دیے جائیں تاکہ وہ اپنے سفر کی تیاری کر سکیں۔اس کے علاوہ، ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی آن لائن ہو چکی ہے اور انہوں نے شادی پیسوں کے لیے نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس اپنے اخراجات کے لیے پیسے موجود ہیں، لیکن وہ اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جانا چاہتی ہیں۔
اس حوالے سے رمضان چھیپا کا کہنا تھا کہ "ہم نے خاتون کی رہائش کا انتظام کیا ہے، اور وہ ہماری بہن کی طرح ہیں۔ ان کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے، اس لیے انہیں فلاحی ادارے میں رکھا گیا ہے۔ جب تک چاہیں وہ یہاں رہ سکتی ہیں۔” رمضان چھیپا نے مزید کہا کہ اونیجا کی طبیعت بگڑنے کے باعث وہ ٹیپو سلطان تھانے میں بھی موجود رہ چکی ہیں۔
خاتون کے پاکستان میں قیام کے دوران تین افراد نے ان سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، تاہم ان کی شادی کی اصل خواہش اپنے شوہر کو دوبارہ تلاش کرنا ہے۔گزشتہ روز امریکی خاتون نوجوان کے فلیٹ کی عمارت سے نکل کر نرسری کے قریب گیسٹ ہاؤس پہنچی تھی تاہم گیسٹ ہاؤس انتظامیہ نے خاتون کو رہائش دینے سے انکار کردیا تھا،دوسری جانب گارڈن میں نوجوان کے فلیٹ پر تالے لگےہیں جب کہ لڑکا فیملی کے ہمراہ شفٹ کرگیا۔
ایم کیو ایم کی پیپلز پارٹی پر تنقید، شرجیل میمن بھی خاموش نہ رہ سکے
واشنگٹن فضائی حادثہ،پاکستانی خاتون بھی جاں بحق