پاکستان کے شہر ڈھرکی میں واقع خانقاہ عالیہ بھرچونڈی شریف میں ایک تاریخی واقعہ پیش آیا، جب چین کی رہائشی، پچیس سالہ ڈاکٹر مس جیسکا نے اسلام قبول کیا۔
ڈاکٹر جیسکا، جو چین کے شہر سے تعلق رکھتی ہیں، نے اپنی زندگی کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے کلمہ طیبہ پڑھا اور دائرہ اسلام میں داخل ہو گئیں۔خانقاہ عالیہ بھرچونڈی شریف کے سجادہ نشین حضرت پیر سائیں میاں عبدالخالق کے ساتھ ملاقات کے دوران، ڈاکٹر مس جیسکا نے کلمہ طیبہ پڑھا، جس کے بعد ان کا اسلامی نام "سائرہ خاتوں” رکھا گیا۔ اس موقع پر پیر سائیں میاں عبدالخالق نے ان کو اسلام کے بنیادی عقائد اور تعلیمات کے بارے میں آگاہ کیا اور دعا گو ہوئے۔
ڈاکٹر سائرہ خاتوں نے اپنی قبولیت اسلام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی عرصے سے اسلام کی تعلیمات سے متاثر تھیں اور اس کے بعد انہیں اللہ کی ہدایت حاصل ہوئی کہ وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی محبت، امن اور بھائی چارہ کی تعلیمات نے ان کو اس مذہب کو اختیار کرنے کی رہنمائی فراہم کی۔
یہ واقعہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کے لیے خوشی کا باعث بنا ہے، کیونکہ اسلام میں قبولیت کا عمل کسی بھی فرد کے لیے روحانی طور پر ایک نیا آغاز ہوتا ہے۔ اس موقع پر خانقاہ عالیہ بھرچونڈی شریف کے پیروکاروں اور مقامی افراد نے ڈاکٹر سائرہ خاتوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی روحانی رہنمائی کی دعا کی۔
گوادار شپ یارڈ کے بڑے منصوبے کی منظوری، ترقی کے نئے دور کا آغاز
واشنگٹن حادثہ،ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور میں عملہ کی کمی،ہیلی کاپٹر روٹ سے ہٹا،تحقیقات جاری