وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کے لیے ایک اور اہم اور میگا پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے جس سے پنجاب کے کسانوں کی زندگیوں میں ایک نیا انقلاب آنا متوقع ہے۔ زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پراجیکٹ کے تحت کاشتکاروں کو جدید ترین سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، جس سے ان کی زرعی پیداوار میں اضافہ اور اخراجات میں کمی ہوگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر پہلے کامیاب امیدوار کا نام اٹک کے محمد نواز کا نکلا۔ اس کے بعد انہوں نے پنجاب کے مختلف اضلاع کے خوش نصیب کاشتکاروں کی لسٹ چیک کی۔ یہ منصوبہ پنجاب بھر کے 8 ہزار ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرے گا۔پہلے فیز میں زرعی ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، جس سے ہر کاشتکار کو روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 10 ہزار روپے سے زائد کی بچت ہوگی، اور ماہانہ تقریباً 3 لاکھ 25 ہزار روپے کی بچت کی توقع ہے۔ اس منصوبے کا مقصد کاشتکاروں کی معاشی حالت کو بہتر بنانا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

سبسڈی کی تفصیلات
حکومت پنجاب اس منصوبے کے تحت مختلف اقسام کے سولر سسٹمز پر سبسڈی فراہم کرے گی
10 کلو واٹ سولر سسٹم کے لیے 5 لاکھ روپے سبسڈی۔
15 کلو واٹ سولر سسٹم کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار روپے سبسڈی۔
20 کلو واٹ سولر سسٹم کے لیے 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔
کامیاب کاشتکاروں کی تنصیب کا عمل

قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے کاشتکار متعلقہ ضلع کے منتخب وینڈر سے سولر سسٹم کی تنصیب کرائیں گے۔ اس طرح، پنجاب میں 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاشتکاروں نے اس پراجیکٹ میں درخواست دی تھی، جن میں سے 3 لاکھ 85 ہزار کاشتکار اس پراجیکٹ کے اہل قرار پائے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس منصوبے کے پہلے فیز کو جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے زرعی ٹیوب ویلز کا 87 فیصد حصہ ڈیزل پر چلتا ہوا سولر توانائی پر منتقل ہو جائے گا، جب کہ 13 فیصد ٹیوب ویلز پہلے ہی بجلی پر چل رہے ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کا منصوبہ کاشتکاری کے شعبے میں ایک نیا انقلاب لائے گا اور اس کے ذریعے کسانوں کی مالی حالت میں بہتری آئے گی۔ اس منصوبے سے نہ صرف کسانوں کو سستی اور مستقل توانائی ملے گی بلکہ زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا، جس سے پنجاب کی معیشت کو مزید فروغ ملے گا۔

امریکہ کا میکسیکو، کینیڈا اور چین پر ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ

فلاڈیلفیا: ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

Shares: