سویڈن: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کا قتل، 5 گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم

قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ پانچوں افراد بھی زیر تفتیش رہیں گے -
swedan

اسٹاک ہوم: سویڈن کے پراسیکیوٹر نے قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے ملعون سیلوان مومیکا کے قتل کی تحقیقات میں گرفتار کیے گئے 5 افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کے پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گرفتار کیے گئے پانچوں افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے فی الحال ٹھوس شواہد موجود نہیں اس لیے انہیں زیرحراست رکھنے کا کوئی جواز نہیں تاہم مشتبہ افراد کو مکمل طور پر شک سے بری نہیں کیا گیا ہے،قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ پانچوں افراد بھی زیر تفتیش رہیں گے –

واضح رہے کہ 38 سالہ ملعون عراقی پناہ گزین سیلوان مومیکا کو دو روز قبل گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، سویڈن کے وزیراعظم نے ملعون کی ہلاکت پر کہا تھا کہ اس کی ہلاکت کسی غیرملکی طاقت سے جڑے ہونے کا امکان ہے ملعون عراقی پناہ گزین عوامی مقامات پر متعدد بار قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث تھا اس کے خلاف زیرسماعت مقدمے کا فیصلہ اس کے قتل کے چند گھنٹے بعد سنایا جانا تھا۔

یرغمالیوں کی رہائی چوتھے مرحلے میں، دو اسرائیلی رہا

شادی کیلئے کراچی آئی امریکی خاتون علاج کیلئے ہسپتال منتقل

یرغمالیوں کی رہائی چوتھے مرحلے میں، دو اسرائیلی رہا

Comments are closed.