سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) ڈپٹی کمشنر نے پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے بنیادی مرکز صحت مراد پور میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا، ڈی ایس سی ڈاکٹر شہزاد اقبال، ڈاکٹر احمد ناصر چوہدری، ڈاکٹر سلمان اکبر اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سدرہ گیلانی بھی موجود تھیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق 3 فروری سے ضلع سیالکوٹ میں پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر 7 لاکھ 95 ہزار 877 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

6,288 پولیو ورکرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل،مہم میں کل 2,879 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں2,276 موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔133 فکسڈ/ رومنگ ٹیمیں بنیادی و دیہی مراکز صحت اور اسپتالوں میں تعینات ہوں گی۔69 ٹرانزٹ ٹیمیں بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشن اور مصروف چوراہوں پر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس سیکیورٹی تعینات رہے گی تاکہ مہم کو محفوظ اور مؤثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی قومی ذمہ داری سمجھ کر مہم کو کامیاب بنائیں۔

Shares: