پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی اہم ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو صوبے میں ان کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز ہوئی ہے اور ان کاموں کی تکمیل میں شفافیت، میرٹ اور سیاسی تعصبات سے پاک رہنے کی پالیسی کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مثبت سیاسی روایت ہے جسے جاری رہنا چاہیے۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سستی اور وافر کھاد کی فراہمی پر مبارکباد دی، جس سے کسانوں کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ آڑھتیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کسان کارڈ کے متعارف ہونے کے بعد کاشتکاروں کی خوشحالی پر بھی ارکان نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ، صحت کے نظام کی بہتری، مفت ادویات کی فراہمی، گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت، ہونہار اسکالرشپ کی فراہمی اور ستھرا پنجاب کی سکیمیں بھی قابلِ تحسین قرار دی گئیں۔

"دھی رانی پروگرام” کے تحت اجتماعی شادیوں کی کامیابی اور عوام میں اس کے بڑھتے ہوئے مقبولیت پر بھی ارکان نے اطمینان کا اظہار کیا۔

محمد نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "آپ سب میری طاقت اور عزت ہیں، الحمدللہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔ مریم نواز شریف کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12 سے 14 روپے کی قیمت میں مل رہی ہے اور ہماری کارکردگی کا سب سے بڑا چیک عوام اور نواز شریف ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت دی اور راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی بھی تاکید کی۔

افغان حکومت اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش

لاہور میں میگا انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ کا انعقاد، عثمان وزیر کی 15ویں فتح

Shares: