ممبئی: اداکار سیف علی خان گزشتہ ماہ اپنے گھر پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران ہونے والے چاقو حملے میں زخمی ہونے اور بعدازاں صحتیابی کے بعد آج پہلی بار ممبئی میں منعقدہ نیٹ فلیکس کی ایک تقریب میں منظر عام پر آئے۔
باغی ٹی وی : رواں سال کےلیے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے جس ایک فلم کا اعلان کیا وہ جیول تھیف، دی ہیسٹ بیگین ہے، جس میں مرکزی کردار سیف علی خان اور جے دیپ اہلاوت نے ادا کیا ہے،اداکار سیف علی خان کا کہنا تھا کہ یہاں کھڑے ہوکر انھیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔
تقریب میں سیف علی خان نے کہا کہ انہیں اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بعد یہاں آکر آپ کے سامنے کھڑے ہوکر بہت خوشی ہو رہی ہے وہ اس فلم کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں سدھارتھ آنند (فلم کے ہدایتکار) اور وہ اس پر کافی عرصے سے بات کر رہے تھے میں ہمیشہ ڈکیتی پر مبنی فلم کرنا چاہتا تھا اور میں اسکے لیے جے دیپ کو بہتر ساتھی اداکار سمجھتا ہوں، یہ بہت اچھی فلم ہے۔
برطانیہ:اسکول میں چاقو سے حملہ، 15 سالہ طالبعلم ہلاک
واضح رہے کہ 16 جنوری کو علی الصبح ہونے والے حملے میں سیف علی خان کی کمر، کلائی، گردن، کندھے اور کہنی پر وار کیا گیا تھا جس کے بعد انھیں لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی تھی 54 سالہ سیف علی خان کو حملے کے 5 دن بعد گزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا تھا۔
افغانستان کی وجہ سے خیبرپختونخوا متاثر ہورہا ہے،علی امین گنڈاپور