بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں،خواجہ آصف
اسلام آباد: وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں۔
باغی ٹی وی : خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے مذاکرات کاسلسلہ شروع کیا، اب خط لکھ رہے ہیں، یہ سب نشاندہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں آپ خود بانی پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کا اندازہ لگاسکتے ہیں، پی ٹی آئی تتربترہوئی ہے، مذاکرت کسی کے کہنے پرکیے جارہے تھے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کولکھے خط کوانھوں نے ابھی پڑھا یا دیکھا نہیں ہے،بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں کو خط کا بتایا تھا، اکتوبرمیں ہمارا رابطہ ضرورہوا تھا جس کے بعد ایک امن وعامہ سے متعلق اجلاس میں بھی ملاقات ہوئی تاہم ابھی اسٹبلشمنٹ سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔
یوٹیوبر سے لڑکیوں کی خفیہ اور نازیبا 300 سے زائد ویڈیوز برآمد
گوہر علی خان نے زور دیا کہ پی ٹی آئی عوامی اور آئینی دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، خان صاحب نے کہا تھا کہ وہ سابق وزیر اعظم کی حیثیت سے خط لکھنا چاہتے ہیں، خط میں انہوں نے اپنے دل کی بات کھل کر کی، اگر وہاں سے کوئی جواب آتا ہے تو ہم اسے ویلکم کریں گے۔