لاہور: آسٹریلیا ٹیم کے بیٹنگ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے بھی ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے،مارکس اسٹونس چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا حصہ تھے۔
باغی ٹی وی : پاکستان میں شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل ہی آسٹریلیوی کھلاڑی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہونا شروع ہوگئے،آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے آج ہی ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ لے کر سب کو حیران کردیا وہیں اب خبر سامنے آئی ہے کہ آسٹریلیا کو ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان پیٹ کمنز بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔
بھارت کے خلاف گواسگر بارڈر ٹرافی کے دوران پیٹ کمنز ٹخنے کے مسائل کا شکار ہوئے تھے لیکن اب تک وہ صحتیاب نہیں ہو سکے جبکہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی کولہے اور پنڈلی میں کھنچاو کا شکار ہیں، آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی کمرے کی تکلیف کے سبب اسکواڈ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ ان کی انجری کی بحالی میں وقت درکار ہے-
امریکا سے وطن واپس پہنچنے والے بھارتیوں کے تہلکہ خیز انکشافات
آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بدقسمتی سے، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، اور مچل مارش انجری کا شکار ہیں اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹھیک نہیں ہو سکتے، بڑے کھلاڑیوں کے باہر ہونے سے نئے کھلاڑیوں کے لیے عالمی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے لیے قدم بڑھانے کا بہترین موقع ہوگا۔
آسٹریلیا اس وقت اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں گال میں دو میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیل رہا ہے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی کہ اسمتھ یا ٹریوس ہیڈ چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کی کپتانی کریں گے۔
لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے،عظمیٰ بخاری








