پاک افغان سرحدی شہر چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی نے ایک بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا۔
سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق، کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ہیں، جنہیں دہشتگردی کی بڑی کاروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔یکورٹی فورسز نے ایک کمپاؤنڈ میں چھپائے گئے اینٹی پرنسل مائنز، راکٹ لانچر، گرینڈ لانچر، گرینڈ، پرائما کارڈ اور سیفٹی پن بھی برآمد کر لئے ہیں۔ اس کے علاوہ، اینٹی ایئر کرافٹ مارٹر گولے اور سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوئے ہیں، جو تخریبی منصوبوں کی تکمیل میں استعمال ہونے والے تھے۔سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے مزید بتایا کہ اس اسلحے اور گولہ بارود کا استعمال دہشت گردوں کی جانب سے کسی بڑی تخریب کاری کے لیے کیا جانا تھا، جسے فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔
یہ کامیاب آپریشن سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور ملک کے امن کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کا غماز ہے، جس کے نتیجے میں چمن اور دیگر سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو شکست دی گئی ہے۔