اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں گزشتہ 100 دنوں کے دوران 3 ہزار کی کمی آئی ہے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ 100 دنوں میں 8174 مقدمات نمٹائے جبکہ 4963 نئے مقدمات دائر ہوئے ہیں۔سپریم کورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس عرصہ کے دوران عدالت نے مقدمات کی سماعت کے عمل میں بہتری لائی ہے جس کے نتیجے میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں کمی واقع ہوئی۔سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 46 شکایات کا جائزہ لیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق، ان شکایات میں سے 40 شکایات کو نمٹا دیا گیا، جبکہ پانچ شکایات کے بارے میں ابتدائی جواب طلب کیا گیا ہے۔ ان پانچ شکایات پر پانچ ججز سے وضاحت مانگی گئی ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے ججز کے خلاف شکایات کے فیصلوں سے واضح ہوتا ہے کہ عدلیہ میں احتساب کا عمل تیز تر کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو انصاف کی بروقت اور موثر فراہمی کی ضمانت دی جا سکے۔ان اقدامات کا مقصد عدلیہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور عوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھانا ہے۔

اغوا کی جھوٹی کال کرنیوالا گرفتار، چھڑوانے کے لیے آیا جعلی ایس ایچ او بھی دھرلیا گیا

Shares: