تین بالٹک ریاستوں نے ہفتے کے روز اپنے بجلی کے نظام کو روس کے پاورگرڈ سے منقطع کر لیا.
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطاقب خطے کے آپریٹرز نے کہا کہ یہ اس منصوبے کا حصہ ہے جو بالٹک ممالک کو یورپی یونین کے ساتھ زیادہ قریب سے مربوط کرنے اور سکیورٹی کو بڑھانے کیلیے ڈیزائن کیا گیا ہے، ایسٹونیا، لیٹویا اور لتھوانیا نے مشترکہ نیٹ ورک سے رابطہ منقطع کر دیا ہے اور اب یورپی گرڈ کے ساتھ منسلک ہوں گے. یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین آج ایک تقریب سے خطاب کریں گی جس میں یورپی یونین کے نظام میں تبدیلی کی نشاندہی کی جائے گی.
دوسری طرف یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین پر 139 ڈرون حملے کیے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، روس نے بھی کیف کو متعدد روسی علاقوں کو نشانہ بنانے پر تنقید کیا نشانہ بنایا ہے۔یوکرینی حکام کا کہنا تھا کہ روس نے یوکرین پر گزشتہ رات 139 ڈرون حملے کیے ہیں۔ ان میں سے 67 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا جبکہ 71 ڈرون ملک کے کئی دیگر مقامات پر گرے. ادھر روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس نے وولگوگراڈ، روستوو، بیلگوروڈ اور کراسنوڈار کے علاقوں میں 36 یوکرینی ڈرونز مار گرائے ہیں۔
امریکا ، جاپان سمیت 16ممالک سے مزید 118پاکستانی بے دخل
وزیراعلیٰ سندھ سے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی ملاقات
عوام سڑکوں پر آگئے تو ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
صدر ذرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ
فلسطین کے مسئلہ پر عرب ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس طلب