خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق، یہ آپریشن کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں کیا گیا، جہاں سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔آپریشن علی الصبح شروع کیا گیا تھا، جس کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، تاہم سی ٹی ڈی اور پولیس کی ٹیموں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کرک منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی مزید شناخت اور کارروائی کی جا رہی ہے۔
یہ کارروائی سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد علاقے کو دہشت گردوں کی سرگرمیوں سے پاک کرنا اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
دوسری جانب پسنی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا،پسنی فش ہاربر ایریا میں پاکستان کوسٹ گارڈ پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ، دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کو کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ
مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ








