پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات ہوئی ہے.

سابق وزیراعظم نواز شریف کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے ، اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا، انشاءاللہ، اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، مسلم لیگ (ن) آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے،1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا،

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اللّٰہ کرےہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آرہا ہے، اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا،مسلم لیگ ن آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے، ڈی ریل نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کہیں آگے ہوتا، 1990ء کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا، مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔

اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ملکی ترقی کی ایک نئی روشن مثال قائم کی ہے، مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہمیشہ ثقافت کو ترقی ملتی ہے، آپ جب آتے ہیں ملک کو ترقی اور خوشیاں ملتی ہیں، مریم نواز نے نظام کی جو اصلاح کی اس کی مثال نہیں ملتی، آپ کی اور شہباز شریف کی روایات شاندار طریقے سے چل رہی ہیں۔

Shares: