بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے۔

نریندر مودی اپنے تین روزہ دورے پر پیرس روانہ ہوئے ہیں، جہاں وہ اے آئی سمٹ کے تیسرے ایڈیشن کی صدارت کریں گے۔مذکورہ سفر میں مودی نے اپنے خصوصی طیارے، کے ذریعے نئی دہلی سے پیرس کی جانب روانگی کی۔ ان کا خصوصی طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد اوکاڑہ کے قریب سے گذرا۔ طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں تقریباً 40 منٹ تک رہا اور اس دوران لاہور کے قریب سے گزرا۔ اس کے بعد طیارہ حافظ آباد، سرگودھا، تلہ گنگ اور کوہاٹ کے اوپر 34 ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کرتا رہا۔

مودی کا خصوصی طیارہ بعد ازاں پاکستانی فضائی حدود سے نکل کر لنڈی کوتل کی جانب افغان فضائی حدود میں داخل ہوا۔ بھارتی وزیرِ اعظم کا یہ سفر ایک اہم موقع پر ہوا ہے، کیونکہ اس دوران وہ فرانس میں اے آئی سمٹ کے تیسرے ایڈیشن کی صدارت کریں گے۔

اس دورے کے دوران، مودی فرانس میں اپنے قیام کو مکمل کرنے کے بعد 12 فروری کو امریکا روانہ ہوں گے، جہاں ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگی۔ یہ ملاقات نریندر مودی کے اپنے دوسرے وزیرِ اعظم کے عہدے کے دوران پہلی بار ہوگی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اہم بات چیت اور تعلقات میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

Shares: