پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ خالد نیک گجر کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر قاری محمد یعقوب شیخ نے حافظ خالد نیک گجر کو گلدستہ پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کو مزید فعال اور متحرک بنانے کے لیے پارٹی قیادت کی بہترین حکمت عملی جاری رہے گی۔ اس موقع پر جماعتی نظم و ضبط کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔حافظ خالد نیک گجر نے قیادت کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جماعت کے نظریے کی ترویج اور کارکنان کو متحرک کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

ملاقات میں دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے بھی شرکت کی اور نئی ذمہ داریوں پر حافظ خالد نیک گجر کو مبارکباد دی۔

Shares: