غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں،چین
![palestine](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2025/02/WhatsApp-Image-2025-02-12-at-5.20.52-PM.jpeg)
بیجنگ: چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینیوں کو غزہ سے جبری بے دخل کرکے کسی دوسرے ملک بسانے کے منصوبے کو مسترد کرد یا۔
باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے امریکی صدر کی غزہ سے متعلق نئی پالیسی کے بارےمیں پوچھا جس پر چینی ترجمان گو جیاکون نے کہا کہ غزہ صرف اور صرف فلسطینیوں کا ہےیہ ان کی آبائی سرزمین ہے، غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جبری منتقلی کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے نیتن یاہو واشنگٹن میں ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں اپنا منصوبہ پیش کیا تھا،کہا تھا کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کریں گے تاہم فلسطینیوں کو وہاں سے دوسرے ممالک میں بسائیں گے ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ تجویز بھی رکھی تھی کہ فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسایا جائے گا کیوں یہ ممالک امریکا سے مالی امداد لیتے ہیں اس لیے آمادہ ہوجائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کو فلسطینی، حماس، عرب ممالک،پاکستان، اقوام متحدہ اور دیگر ممالک بھی مسترد کرچکے ہیں۔