اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) درگاہ قادریہ غوثیہ گیلانیہ عالیہ محبوب سبحانی اوچ شریف کے سجادہ نشین حضرت مخدوم الملک مخدوم سید حامد محمد شمس الدین گیلانیؒ کا 39واں سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

عرس کی دوروزہ تقریبات شمس محل میں منعقد ہوئیں، جس میں سجادہ نشین مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی اور ولی عہد مخدوم سید عمر رضا گیلانی جلوہ افروز ہوئے۔ علماء کرام اور نعت خوان حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر حضرت مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے ملک کی سلامتی، امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ درگاہ کو عطر و گلاب سے غسل دیا گیا، جبکہ ملک بھر سے آئے ہوئے عقیدت مندوں اور زائرین نے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

عرس کی تقریبات کے اختتام پر زائرین روحانی فیض حاصل کرنے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔

Shares: