روم: کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے روم کے ایک اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ ویٹیکن کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس گزشتہ کئی روز سے برونکائٹس نامی بیماری میں مبتلا ہیں جس کے باعث انہیں جمعہ کے روز ایک ملاقات کے دوران بات چیت میں دشواری کا سامنا تھا۔
ویٹیکن نے مزید کہا کہ پوپ فرانسس کی طبیعت کی خرابی کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پوپ فرانسس کو اسپتال میں ضروری ٹیسٹ اور علاج فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی صحت میں بہتری لائی جا سکے۔رپورٹس کے مطابق، پوپ فرانسس کی اگلے تین دن کی تمام ملاقاتیں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ ان کے علاج پر توجہ مرکوز کی جا سکے اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوں۔ویٹیکن نے پوپ فرانسس کے چاہنے والوں سے دعا کی درخواست کی ہے کہ وہ اپنے مذہبی پیشوا کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔