ویلینٹائن ڈے پر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والے مشعل اوباما کے پیغام نے مخالفین کے منہ بند کرادئیے ۔
وقت اچھا ہو یا برا، خوشی ہو یا غم، سابق صدر براک اوباما اور سابق خاتون اول مشیل اوباما ساتھ رہتے ہیں۔تاہم کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں نے ایک طوفان جنم دیا تھا جس کو سوشل میڈیاپرآنے والی پوسٹس نے ختم کردیا ہے ۔ویلنٹائن ڈے پر ایک انسٹاگرام پوسٹ میں، مشعل اوباما نے اپنے بتیس سال سے اپنے شوہر کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی.میڈیا پر ایک پوسٹ میں مشعل اوباما نے کہا کہ "اگر کوئی ایک شخص ہے جس پر میں ہمیشہ بھروسہ کر سکتی ہوں، تو وہ آپ ہیں، تم میری چٹان ہو۔ ہمیشہ رہے ہیں۔ ہمیشہ رہو گے۔ ویلنٹائن ڈے مبارک ہو۔
براک اوباما نے اسی پیاری تصویر کا استعمال کرتے ہوئے، انسٹاگرام پر اپنا دلی پیغام پوسٹ کیا "بتیس سال ایک ساتھ اور آپ اب بھی میری سانسیں تمہیں دیکھ کررک جاتی ہیں ۔ ویلنٹائن ڈے مبارک ہو۔حال ہی میں ٹیبلوئڈ وینٹی فیئر کے مطابق دونوں میں طلاق کی افواہ اس وقت شروع ہوئی جب ’ان ٹچ ویکلی’ نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ جینیفر اینسٹن براک اوباما سے ریلیشن شپ میں ہیں ۔17 جنوری، مشیل کی سالگرہ پر، سابق صدر نے ان دونوں کے ہاتھ تھامے ایک چھونے والی انسٹاگرام پوسٹ کی جس کے عنوان کے ساتھ لکھا تھا، "میری زندگی کی محبت کو سالگرہ مبارک ہو۔
گن شاٹ یا ایکسیڈنٹ ہو تو نجی اسپتال کے پیسے سندھ حکومت بھرے گی، شرجیل میمن
رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد میں اضافہ
یوٹیلیٹی اسٹورز تنظیم نو ، ایک دن میں 3 ہزار ملازمین فارغ
بھارت سے نہیں چیمپئنز ٹرافی جیتنا اہم ہے، سلمان علی آغا کی انوکھی منطق
ٹک ٹاکرمناہل ملک کی پھر نازیبا ویڈیو لیک