کراچی: وزیر اطلاعات سندھ، شرجیل انعام میمن نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ سیہون حادثے پر پنجاب حکومت نے سیاست کرنے کی کوشش کی،سندھ نے ہمیشہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کو مسترد کیا ہے۔
باغی ٹی وی: شرجیل میمن نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں گورنر کی جانب سے اعتراضات کے باوجود جو بلز واپس کیے گئے تھے، وہ سب جلد منظور کر لیے جائیں گےکابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں عمر میں 5 سال کی رعا یت دی جائے گی، جس سے سندھ بھر کے نوجوانوں میں امید کی ایک نئی لہر پیدا ہوئی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے سیہون روڈ پر انسانی جانوں کے ضیاع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے اس روڈ کے لیے 7 ارب روپے دیئے تھے لیکن اب تک اس پر کوئی کام نہیں ہوا انہوں نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ کی نااہلی کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر حادثات پیش آ رہے ہیں وفاق میں سب سے زیادہ حکومت مسلم لیگ ن کی رہی ہے اور اگر روڈز مکمل نہیں ہوئے تو یہ ان کی وفاقی حکومت کی نااہلی ہے،سیہون حادثے پر پنجاب حکومت نے سیاست کرنے کی کوشش کی، پنجاب کی وزیر اطلاعات جب شعلہ بیانی کرتی ہیں تو یہ سمجھ لیں کہ جواب بھی آئے گا، ہم جھوٹی باتیں نہیں کریں گے، ہم صرف آپ کو سچ بتائیں گے
۔
ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے،وزیر اعظم
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا سندھ میں حقیقی مینڈیٹ ہے اور عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کی حکومتی کارکردگی کو سراہا ہے آج خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات نے بھی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے خلاف بیان دیا پی ٹی آئی کی سیاست میں ملک کو نقصان پہنچانے کی کوششیں شامل ہیں اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کی طرف سے اس کا آغاز کیا گیا تھا۔
سندھ دریا سے نہریں نکالنا نامنظور، 23 فروری کو سندھ،پنجاب بارڈر پر دھرنے کا اعلان
شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد میں فیصلے کیے ہیں اور 9 مئی کا انتشار عمران خان کی سازش تھی، انہو ں نے خیبر پختونخوا کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا والے ہم پر تنقید کرنے سے پہلے خود اپنی کارکردگی دیکھیں وہاں ڈر اور خوف کا ماحول ہے، اور 5 بجے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نہیں نکلتے، پی ٹی آئی کی حکومت کی 15 سالہ کارکردگی کے باوجود خیبر پختونخوا کے لوگ ملازمتوں کے لیے سندھ آتے ہیں، اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہاں عوام کو ریلیف نہیں ملا، آپ کا وزیراعلیٰ عوام کی خدمت چھوڑ کر عمران خان کو نکالنے میں مصروف ہے۔
رمضان سے قبل مہنگائی کا طوفان، چینی اور مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان پر، حکومتی دعوے ٹھس
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بلیک میلنگ کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی ن لیگ کا ساتھ شوق میں دیا بلکہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے حق میں غیرمشروط حمایت کی پی ٹی آئی نےکسی جماعت سےبات نہ کرنےکا بیان دیا تھا سندھ نے ہمیشہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کو مسترد کیا ہے۔