کراچی: سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر جلد ہی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک رومانوی کامیڈی فلم میں نظر آئیں گی۔

باغی ٹی وی : حال ہی میں ہانیہ عامر نے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی،ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہانیہ کو بھارت میں بھی کافی پذہرائی مل رہی ہیں،ویڈیو نے جہاں مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا وہیں اب بھارتی میڈیا پر دونوں اسٹارز کی ایک ساتھ فلم کی خبروں نے مداحوں کو پرجوش کردیا ہے-

دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ہانیہ عامر کے اسٹیج شیئر کرنے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے دونوں کی فلم اسکرین شیئر کرنے کی خبروں نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی ہے،حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کے حوالے سے ایک انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہورہی ہے-

پوسٹ کے کیپشن کے مطابق ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی بالی وڈ میں روم کوم فلم کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں جسے مداحوں سے فی الحال چھپایا جارہا ہے،دلجیت دوسانجھ نے اپنے لندن کنسرٹ کے دوران ہانیہ کو اسٹیج پر مدعو کیا جسکی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر دونوں اسٹارز کی کیمسٹری نے مداحوں کو پرجوش کیا اور یہی وجہ ہے کہ دونوں اسٹارز جلد ہی ایک رومانٹک کامیڈی فلم میں نظر آنے والے ہیں‘۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ ابھی تک ان قیاس آرائیوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ دونوں اداکار فلم کے لیے بات چیت کر رہے ہیں جس کے نیتجے میں آخرکار بالی وڈ اور پاکستان کا وہ اشتراک دیکھنے کو مل سکتا ہے جس کا سب انتظار کر رہے تھے‘۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ کے مداحوں نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا ہے وہ دلجیت کے ساتھ ان کی کیمسٹری دیکھنے کے منتظر ہیں تاہم، اس فلم کا نام اور شوٹنگ کی تاریخ ابھی تک سامنے نہیں آئی اور نہ ہی ہانیہ یا دلجیت نے اس فلم کی تصدیق یا تردید کی ہے۔

Shares: