ریاض: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو مشرق وسطیٰ کے اپنے پہلے دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دارا لحکو مت ریاض میں امریکی ہم منصب کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات میں دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی گئی.

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پیر کے روز ریاض پہنچےجو ان کے 13 سے 18 فروری تک یورپ اور مشرق وسطیٰ کے دورے کا حصہ ہے،امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائک والٹز بھی ہیں اسی طرح مشرق وسطی کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی ریاض پہنچیں گے امریکی عہدے داران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے۔

طالبان حکومت کا پہلا سفارتی وفد دورے پر جاپان پہنچ گیا

ان کی آمد روسی حکام کے ساتھ متوقع مذاکرات سے قبل ہوئی ہے جن کا مقصد یوکرین میں ماسکو کی تقریباً تین سال سے جاری جنگ کو ختم کرنا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے فون پر بات کی اور اعلیٰ حکام کو روس-یوکرین جنگ پر مذاکرا ت شروع کرنے کا حکم دیا جسے ختم کرنے کا انہوں نے اپنی صدارتی مہم کے دوران بار بار عہد کیا تھا۔ اس پیش رفت کے بعد روبیو کی آمد ہوئی ہے۔

ریاض نے 20 جنوری کو اقتدار سنبھالنے والی ٹرمپ انتظامیہ اور ماسکو کے درمیان ابتدائی روابط میں کردار ادا کیا ہے جس سے گذشتہ ہفتے قیدیوں کے تبادلے کو محفوظ بنانے میں مدد ملی۔

حزب اللہ کی اسرائیلی فوج کو 18 فروری تک لبنان خالی کرنے کی ڈیڈلائن

امریکی اعلیٰ سفارت کار روبیو نے ہفتے کے روز اپنے روسی ہم منصب وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ فون پر بات کی ایک امریکی قانون ساز اور ایک اور ذریعے نے روئٹرز کو بتایا کہ روبیو ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور شرقِ اوسط کے لیے وائٹ ہاؤس کے ایلچی سٹیو وٹ کوف کے ساتھ سعودی عرب میں روسی حکام سے ملاقات کریں گے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ روس سے کس شخصیت سے ملاقات کریں گے۔

روسی اخبار کومرسنٹ نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یہ مذاکرات منگل کو سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوں گے یہ روسی اور امریکی حکام کے درمیان برسوں میں پہلی مرتبہ اعلیٰ سطحی ذاتی مذاکرات ہوں گے اور یہ امریکی اور روسی صدور کے درمیان ملاقات سے قبل ہوں گے۔

پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے استفادہ کیا،وزیراعظم

روبیو نے اتوار کو کہا کہ آئندہ ہفتوں اور دنوں میں اس بات کا تعین ہو جائے گا کہ آیا پیوٹن امن قائم کرنے میں سنجیدہ ہیں یا نہیں۔

اتوار کو متحدہ عرب امارات پہنچنے والےیوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب اور ترکی کا بھی دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن کوئی تاریخ نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ ان کا روسی یا امریکی حکام سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور ان کا خیال ہے کہ سعودی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات میں یوکرین کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں، شیر افضل مروت

واضح رہے کہ روس نے لگ بھگ تین برس قبل فروری 2022 میں یوکرین پر حملہ کیا تھا اور فریقین کے درمیان اب بھی لڑائی جاری ہے،اس جنگ کے دوران ہزاروں افراد کی اموات ہوئی ہیں جب کہ یوکرین میں بڑی تعداد میں آبادی کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

Shares: