پاکستانی مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے مشہورِ زمانہ بھارتی گانے ’چل چھیاں چھیاں‘ کا ری میک بھی پیش کر دیا۔

باغی ٹی وی : فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور یوٹیوب پر چاہت فتح علی خان نے گانے کی مختلف ویڈیوز شیئر کی ہیں، ویڈیو میں انہوں نے 1999ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی مشہورِ زمانہ فلم ’دل سے‘ کا مقبول گانا ’چل چھیاں چھیاں‘ کا اپنا ورژن ’چل چھیاں چھیاں، چل پییاں پییاں‘ پیش کیا ہے۔

ری میک میں چاہت فتح علی خان کو ماڈل لائبہ کے ساتھ ڈانس کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، انہوں نے ویلنٹائن کی مناسبت سے گانے کی ویڈیو میں سرخ و سیاہ کی تھیم رکھی ہے۔

ان کی جانب سے گانے کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے،ان کے گانے پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ وہ کلاسیکل گانوں کے بے ڈھنگے ریمیکس بنانا بند کردیں۔

ایک صارف نے کہا کہ واہ استادوں کے استاد کیا سر تال اور میل ہے آپ برصغیر پاک و ہند کےبادشاہ ہی-جہاں صارفین نے ان کے ’چل چھیاں چھیاں‘ کو سن کر اپنا موڈ خراب ہونے کا دعویٰ کیا، وہیں بعض افراد نے لکھا کہ چاہت فتح علی خان کا گانا سن کر ان کا موڈ اچھا ہوگیا۔
عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

چاہت فتح علی خان پہلے بھی بھارتی گانوں کے علاوہ پاکستان کے کلاسیکل گانوں کے اپنے ورژن ریلیز کر چکے ہیں چاہت فتح علی خان کو کلاسیکل گانوں کو اڈھنگے انداز میں گانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے، تاہم اس باوجود وہ کلاسیکل گانوں کے اپنے ورژن جاری کرتے آ رہے ہیں

اس سے قبل چاہت فتح علی خان ملکہ ترنم نور جہاں کے گائے ہوئے سُپرہٹ گیت ’اکھ لڑی بدوبدی، موقع ملے کدی کدی‘ کا ری میک پیش کرنے کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا-

حکومت دہشت گردوں ، سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کرے.حافظ خالد نیک

Shares: