لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر کیلئے الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔
باغی ٹی وی : لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جدت اور ترقی صرف مسلم لیگ ن کے دور میں آئی، باقی ادوار میں تو صرف دنگا فساد ہوتا رہا، گوگی اور پنکی نے تو ماضی میں صرف کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے-
مریم نواز نے کہا کہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کبھی کوئی منصوبہ نہیں مانگا، دیگر صوبے زیادہ منصوبے لے جاتے ہیں لیکن مجھے اس کی خوشی ہےمسلم لیگ ن کی خدمت کی ایک تاریخ ہے، پاکستان کے ہربڑے منصوبے پر ن لیگ کی مہر ہے، گرین اور کلین پنجاب کا خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے، طلبا، بزرگوں اور معذور افراد کیلئے الیکٹرک بسوں میں سفر مفت ہوگامالیکٹرک بسوں کا کرایہ 20 سے 35روپے تک کا ہوگا-
11 سالہ بچی پر جنسی حملہ:بھارتی فوج کے کرنل کی سزا کے خلاف درخواست مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہےایک ہی سال میں 5 سال کے منصوبے اور پروگرام شروع کیے، سرکاری کینسر اسپتال میں بلوچستان کے مریضوں کا بھی علاج ہوگا، 27 الیکٹرک بسیں آگئی ہیں جو کل سے سڑکوں پر ہوں گی، پنجاب میں چلنے والی بسیں ماحول دوست ہیں، 500 بسوں کی کھیپ اگست میں پاکستان آئے گی-
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ہم فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں بنارہے ہیں جبکہ چینی کمپنیوں کو بھی دعوت دی ہے تمام بسوں میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ خواتین کی ہراسمنٹ روکنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں،کسی نے خواتین کو ہراساں کیا تو پکڑا جائے گا-
سعودی عرب عالمی سطح پر قیام امن کے لیے ایک قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔مرکزی مسلم لیگ
قبل ازیں ایوان وزیراعلیٰ میں بلوچستان کے مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی 49 طالبات اور 14خواتین اساتذہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی مریم نواز کی طرف سے بلوچستان کے وفد کو لیپ ٹاپ اور تحائف پیش کیے گئے جبکہ بلوچستان کی طالبات نے وزیراعلیٰ کو روایتی بلوچ شال پہنائی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی پہلی سرکاری ایئر ایمبولینس متعارف کروانے کا اعزاز پنجاب کو حاصل ہے، پنجاب بھر میں 13 ہزار طلبہ کو اسکالر شپ اور ایک لاکھ بچوں کو لیپ ٹیپ دیں گے، بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے گا، پنجاب کے 24 ہزار دیہات میں صفائی کا مربوط نظام نہیں تھا، ”ستھرا پنجاب“ پروگرام ملک کا سب سے بڑا صفائی ستھرائی کا پروگرام ہے، اپنے گھر کی طرح پورے صوبے کو چمکتا دھمکتا دیکھنا چاہتی ہوں۔
غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کار گرفتار
بلوچستان کی طالبات کے وفد نے پنجاب میں جاری پروگرام اور پراجیکٹس کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب بلاشبہ باقی صوبوں سے ہر شعبہ میں آگے ہے، پنجاب میں ہیلتھ، ایجوکیشن اور دیگر شعبے دوسروں صوبوں سے بتدریج بہتر ہیں۔








