مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ۔مودی کو امریکی عدالت نے طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو طلب کر لیا۔ ٹیکساس کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مودی و دیگر بھارتی حکام کو طلب کیا ہے۔

امریکی عدالت نے بھارتی وزیراعظم مودی کےعلاوہ ،بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ،لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت کو بھی طلب کیا ہے۔ بھارتی رہنماوں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر طلب کیا گیا ہے

امریکی عدالت نے مودی کو ایسے وقت میں طلب کیا جب وہ امریکہ جانے والے ہیں مودی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مودی کے خطاب کے دوران پاکستان نے جنرل اسمبلی کے باہر احتجاج کا پروگرام ترتیب دے رکھا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی و کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کریں گے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان بھی آج امریکہ کے لیے سعودی عرب سے روانہ ہوں گے وہ بھی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 47 روز ہو گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔ کشمیری گھروں میں محصور ہیں ۔احتجاج کرنے والوں پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھروں کے باہر مورچے بنا لیے ہیں ۔خوراک ادویات کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔

Shares: