اسلام آباد: نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے-

باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئےمعاہدوں کے مطابق نجی تعلیمی و طبی اداروں کی طرف سے نیب ملازمین کو رعائیتی پیکجز پر سہولیات ہوں گی۔ سہیل ناصر نے کہا کہ چیئرمین نیب کے وژن کے تحت مختلف اداروں سے مفاہمتی سمجھوں کا عمل جاری ہے، باہمی سمجھوتوں سے کارکردگی کا معیار مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹر محمد عمران بٹ اور معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او، شعیب احمد خان، علی میڈیکل سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر بلال ارشد بٹ، قمر جہاں ڈائگنوسٹکس کے سی ای او زبیر ناصرکی طرف سے مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط کیے گئے۔

انسداد منشیات کے سلسلے میں دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں،محسن نقوی

ان کے علاوہ عامر نیر ڈینٹل کے چیف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عامر کیو خواجہ، ایس جے ڈینٹل اینڈ سکن کی سی ای او ڈاکٹر انعم جاوید چیمہ، ڈی واٹسن کیمسٹ کے سی ای او ظفر بختاوری کی طرف سے مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط کیے۔

یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے،واپسی شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی،فخرزمان

Shares: